روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق اور 40 افرادزخمی

روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔  اہل علاقہ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں شر کت کی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی، ریلوے حکام کی جانب سے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔متاثرہ مقام پر ریلیف ٹرین پہنچ گئی۔ کرین کے ذریعے بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ حادثہ روہڑی اور پنو عاقل کے درمیان پیش آیا۔ آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجہ کا پتا چل سکے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay