رمضان المبارک میں عمرے کے لیے کورونا ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں، سعودی وزارت حج و عمرہ

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اندرون مملکت سے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اب تک عمرہ کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے، اندرون ملک سے 18 سے 70 برس تک کی عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت ہے، وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے استقبالیہ سینٹرز پر چیک کیے جائیں گے، جبکہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی سختی کے ساتھ کرایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ وزارت حج نے اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل حج وعمرے کی خدمات سے متعلق تمام کارکنوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay