ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 ارب ڈالرمالیت کے بین الاقوامی بانڈجاری کردئیے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 ارب ڈالرمالیت کے بین الاقوامی بانڈجاری کردئیے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بانڈکے اجراکے ساتھ ہی ایشیائی ترقیاتی بینک نے امریکی ڈالربانڈمارکیٹ میں واپسی کی ہے۔بینک نے یہ بانڈز بینک کے معمول کے سرمایہ کے حصول کے ضمن میں متعارف کرائے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے خازن پیری وان پاتھیگم نے بتایا کہ بانڈزمیں بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی ظاہرکی ہے۔5 سالہ مدت کے حامل بانڈ کی کوپن شرح ایک فیصد سالانہ ہے۔

اوراس کی میچیوریٹی کی مدت 14 اپریل 2026 سے شروع ہوگی۔ امریکی ٹریژری نوٹس کی شرح سے اس کی قیمت 0.75 فیصد مقررکی گئی ہے۔ بانڈ کی لین دین بی ایم اوکیپٹل مارکیٹ، کریڈٹ ایگری کول سی آئی بی، دوئچے بینک اورگولڈمین ساکز انٹرنیشنل نے کی ہے۔ ایشیا میں 33 فیصد، یورپ،مشرق وسطی اورافریقہ میں 48 فیصد اور19 فیصد بانڈذامریکا میں فروخت کئے گئے۔ 53 فیصدبانڈز سینٹرل بینکوں اورسرکاری اداروں، 21 فیصدکمرشل بینکوں اور26 فیصدبانڈز فنڈمنیجرزنے خریدے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2021 میں کیپٹل مارکیٹس سے 34 ارب ڈالرحاصل کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay