رمضان میں چینی 85 روپے کلو بیچنے کے لیے اہم عدالتی فیصلہ

رمضان میں چینی 85 روپے کلو بیچنے کے لیے اہم عدالتی فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں چینی کی 85 روپے کلو فروخت یقینی بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے اپنے  اہم فیصلے میں کہا ہے  کہ چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان کے بعد طے کریں گے۔ رمضان میں شوگر ملز سے چینی 80 روپے کلو میں اٹھائی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایک لاکھ پچپن ہزار ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عدالت نے شوگر ملزم کے وکیل سے کہا کہ رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے، آپ ثواب کمالیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay