وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ  روز ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہو گیا۔

رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کو اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے سات ارب اسی کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے دور دراز علاقوں کے لوگوں کیلئے موبائیل اسٹورز کا اہتمام بھی کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کریں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay