اسلام آباد میں بین الصوبائی تعلیمی وزراءکااجلاس

تعلیمی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری، فیصلےکےمطابق پریپ سےآٹھویں تک کلاسز28اپریل تک بند رہیں گے، 19اپریل سےنویں سےبارہویں تک کلاسزکاسلسلہ بحال کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری، آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائےگا، فیصلےکےمطابق پریپ سےآٹھویں تک کلاسز28اپریل تک بند رہیں گی، 19اپریل سےنویں سےبارہویں تک کلاسزکاسلسلہ بحال کیاجائےگا ۔

نوٹیفکیشن میں پہلی سےچوتھی جماعت،چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سےہوں گے،  پانچویں اورآٹھویں جماعت کےسالانہ امتحانات18مئی سےشروع ہوں گے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سےجلد اعلان کیاجائےگا، تاریخ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

بچےاپنےاسکولزمیں متبادل دن پراسکولزمیں حاضرہوں گے،  ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائے گا، تمام اسکولزاورکالجزکی ٹرانسپورٹ کھلی رہی گی، بسوں میں جاری کردہ ہدایات کےمطابق ایس اوپیزکاخیال رکھاجائے گا۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay