وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف سے ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ خطے ‏کی صورتحال، ملکی سلامتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم کو فوجی قیادت نے سرحدی صورتحال اور ملک میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جاری مختلف آپریشن کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay