نور رحمٰن عشقِ رمضان : رمضان المبارک کے تین عشروں کی دعا

رمضان المبارک آگیا  ہے۔اس ماہ مسلمان عبادتوں کا خاص  اہتمام کریں گے یہ  ماہِ مبارک  بڑی فضیلتوں  ، رحمتوں  اور برکتوں  والا اس کا ہر لمحہ ،ہر ساعت عبادت  اور  دعا کی  قبولیت کا ہے۔

رمضان المبارک کے تین عشروں کی فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے ان عبادتوں  کے  ساتھ دعاؤں کا کثرت سے اہتمام کریں۔

پہلے عشرے کی  دعا کثرت

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُالرَّاحِمِیْن

ترجمہ :اے میرے رب مجھے بخشش دے مجھ پر رحم فرما،توسب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔

دوسرے عشرے کی دعا

اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ

ترجمہ:میں اللہ سے تما م گناہوں کی بخشش مانگتا/مانگتی ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا /کرتی ہوں۔

تیسرے عشرے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ

ترجمہ : اے اللہ  ہم کو آگ کے عذاب سے بچالے۔

شبِ قدر کی دعا

 اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ

ترجمہ : اے اللہ! بے شک تو معاف فرمانے والا،کرم کرنے والا ہے،تو معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے تو میرے گناہوں کو بھی معاف فرما دے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay