رحمت اللعالمینﷺاسکالرشپ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمیناسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 5سال میں ساڑھے3لاکھ اسکالر شپس دی جائیں گی، وفاقی حکومت ہرسال5.5ارب روپےاسکالرشپ پروگرا کو دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ نے تفصیل سے رحمت اللعالمین اسکالرشپس بتائیں، پنجاب نےیہ اسکالرشپ شروع کی،اب وفاق اورکےپی بھی آگیاہے-

 ہمارےنبیﷺدنیاکی تاریخ کےسب سےعظیم انسان ہیں، ہمارے نبیﷺجیسا نہ کوئی پیداہوانہ ہی ہوگا،اسکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے، کوشش ہےاسکالرشپ پروگرام کادائرہ پورے ملک میں ہو، قرآن کہتاہےحضورﷺکی زندگی سےسیکھو اوران کی سنت پرچلو۔

عمران خان نے کہا ہے  کہ قرآن ہمارےلیےگائیڈلائن ہے،  جو حضورﷺ کےراستےپرچلتاہےاللہ انہیں نعمتیں بخشتاہے، اسلام کے اصولوں  پرعمل کرکےمسلمانوں کامعاشرہ اوپرگیا، اسلامی معاشرے میں پیسے سےزیادہ تعلیم کو ترجیح دی گئی،دنیا کےٹاپ سائنٹسٹ مسلمان تھے،تعلیم کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی۔

وفاقی حکومت ہرسال5.5ارب روپےاسکالرشپ پروگرام کودےگی، 5سال میں وفاق اس پروگرام پر28ارب روپے خرچ کرےگا،ساڑھے3لاکھ اسکالر شپس د جائیں گی،پنجاب کا75ہزار اسکالر شپ کا ٹارگٹ ہے۔

 ،وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ  مدینہ کی ریاست قانون کی بالادستی پر قائم کی گئی، قانون کی بالادستی ملک کو اوپر لاتی ہے،جب  تک  قانون کی بالادستی قائم نہ ہوملک ترقی نہیں کرسکتا۔

منی لانڈرنگ کےذریعےملکی رقوم بیرون ملک منتقل کی جاتی ہے،جس قوم کانام عدل وانصاف میں نہیں تھا،ان کانام تاریخ میں نہیں ہے،طاقتورکو قانون کے نیچے لانے تک قوم اوپر نہیں جاسکتی، بڑا آدمی چوری کرتا ہےتوپھر پیسہ باہر لے جاتا ہے، کمزورآدمی جتنی بھی چوری کرلےلندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay