پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2.32 روپے کمی

petroleum products

وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلسل دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2.32 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے، فی لٹر پٹرول 1 روپے 79 پیسے سستا کیا گیاہے۔

 حماد اظہر نے اپنے  ٹویٹ میں مزید بتایا ہے  کہ کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 32 کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 2.06 روپے کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2.21 روپے کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے ہو گئی ہے، فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے، فی لٹر تیل کی قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت 77.65 روپے ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی کی تھی۔یاد رہے کہ 15فروری کے بعد سے لیکر اب تک وزیراعظم عمران خان کی متعدد بار سمریوں کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 15 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay