ملک بھرمیں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

ملک بھر سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے آج 4 گھنٹے کیلئے بند کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بحال کردیے گئے ہیں۔حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی عائد کردی تھی۔

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا ۔ وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا گیا، جن سروسز کو بند کیا گیا  ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

دوسری جانب  ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوگئی تاہم اب تما میڈیمز پر صارفین پا آسانی پہنچ سکتے ہیں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay