ایک ہفتےمیں مہنگائی میں0.54فیصداضافہ ہوگیا،ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتےمیں مہنگائی میں0.54فیصداضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاریاعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح18.89فیصدتک کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی،ایک ہفتےمیں16اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیاءکی قیمتوں میں کمی،24کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں20کلوآٹےکاتھیلا26روپے9پیسےمہنگاہوا،آٹےکا20کلوتھیلا988روپےسےزائدکاہوگیا،ایک ہفتےمیں ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں6روپے16پیسےکااضافہ،کیلے16روپےدرجن،آلو3روپے17پیسےفی کلومہنگےہوئے۔

بیف5روپےفی کلواورمٹن7روپے28پیسےفی کلومہنگاہوا،ایک ہفتےمیں چاول،زندہ مرغی،گھی،خوردنی تیل بھی مہنگاہوا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay