ایوان صدرمیں وفاقی وزراءکی حلف برداری کی تقریب

اسلام آباد : ایوان صدرمیں شوکت فیاض احمد ترین اورسینیٹرشبلی فرازنےحلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں شوکت ترین نے بطور وفاقی وزیر خزانہ جبکہ شبلی فراز نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وفاقی وزراء سےحلف لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ میں کارکردگی بہتربنانے کیلئے  تبدیلیاں کی  گئی ہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا جبکہ حماد اظہر سے وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سے لیکر شوکت ترین کو تفویض کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے تبدیلوں کے پیش  نظر   6 مہینے میں شوکت ترین کو قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن بننا ہوگا کیوں کہ وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لیے وزیر مقرر کرسکتے ہیں اور انہی اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں لہٰذا مستقبل میں انہیں سینیٹر بنانے یا الیکشن لڑانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  تقریباً پونے 3 سال کے عرصے میں چوتھا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد حماد اظہر وفاقی وزیر برائے توانائی ، مخدوم خسروبختیار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور سید شبلی فراز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے جبکہ عمر ایوب خان کو وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور کا قلمدان دیا گیا۔ چوہدری فواد حسین کو وزارت اطلاعات و نشریات جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ و ریونیو کاقلمدان سونپ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو وزیر خزانہ بننے والے حماد اظہر سے صرف 18 روز بعد وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay