چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل نو میں مدد ملے گی،سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد : چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل نو میں مدد ملے گی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل نو میں مدد ملے گی۔

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز میں غیرملکی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی میں مدد ملے گی۔ خصوصی اقتصادی زونز میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جس سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ دوسرے مرحلے کے تحت نئی ریلوے لائنز بچھائی جائیں گی اور موجودہ پٹڑی کو توسیع دی جائے گی جس سے پاکستان ریلوے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay