اسٹیٹ بینک کاعیدالفطرپرنئےنوٹ جاری نہ کرنےکافیصلہ

کراچی : اسٹیٹ بینک نےعیدالفطرپرنئےنوٹ جاری نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ سال بھی  کوروناکےباعث نئےنوٹوں کااجراء نہیں کیاتھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفظر پر عوام کیلئے نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا۔

واضح  رہے کہ عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا سے قبل اسٹیٹ بینک عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay