یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات 10 روپے 64 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات 10 روپے 64 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ قیمتوں کا تعین ‏موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 ‏پیسے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے، حکومتی فیصلے سے عوام شدید نالاں ہیں۔

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 ‏روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay