بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کا شادی کے 27 برس بعد طلاق کا اعلان

 بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا نے شادی کے 27 سال بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

دنیا کے امیر ترین جوڑے میں علیحدگی ہوگئی

 

جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ذریعے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ ‘بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’تاہم مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات 1980 کے اوآخر میں ہوئی تھی جب ملینڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں نوکری کا آغاز کیا تھا۔ ان کے اب تین بچے ہیں۔دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay