وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو جدہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر گزشتہ شب جدہ پہنچ گئے۔ جدہ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا پرجوش استقبال کیا۔

May be an image of one or more people, people standing and indoor

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرداخلہ شیخ رشید احمداور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

May be an image of indoor

وزیراعظم عمران خان کو شاہی دیوان لے جایا گیا جہاں سعودی ولی عہد کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی، جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں اور 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جس میں سعودی عرب پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ ہوا۔

سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے گئے، جرائم کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون، ماحولیات کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے معاہدہ طے پایا، توانائی منصوبوں کے حوالے سے فریم ورک اور دونوں ممالک کے درمیان انسداد منشیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں اطراف دوطرفہ روابط، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گی جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی محنت کشوں کے لئے روزگار کے امکانات اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود سمیت مجموعی دوطرفہ تعلقات پر مشاورت بھی ہو گی۔

May be an image of one or more people and people standing

دورے کے دوران متعدد معاہدات، مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخطوں کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران عمرہ کی بھی سعادت حاصل کریں گے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین، ورلڈ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی ،مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی مساجد کے امام صاحبان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم جدہ میں پاکستانی برادری سے بھی ملیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مشترک عقیدے، تاریخ اور باہمی حمایت پر قائم ہے۔ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کو بے پناہ عزت وتکریم دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مختلف شعبہ جات میں قریبی تعاون اور علاقائی وعالمی امور خاص طورپر امت مسلمہ کو درپیش معاملات پر باہمی شراکت داری سے عبارت ہیں۔ سعودی عرب جموں وکشمیر پر او۔آئی۔سی کے رابطہ گروپ کا رکن بھی ہے۔ سعودی عرب میں بیس لاکھ سے زائد مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی اور خوش حالی کے لئے کاوشیں کررہے ہیں۔ مسلسل اعلی سطحی دورے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے اور قریبی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay