ہرارے:پاکستان نےزمبابوےکوٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کردیا

ہرارے : پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز2 صفر سے جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ  میچ  میں پاکستان نےزمبابوے کواننگزاور147رنزسےشکست دے دی، پاکستان نےزمبابوےکواننگزسےمسلسل دوسری بارشکست دی، پاکستان نےٹیسٹ سیریزمیں0-2سےکامیابی حاصل کر کے زمبابوے کوٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کردیا۔

زمبابوےکی ٹیم پہلی اننگزمیں132رنزپرآؤٹ ہوکرفالوآن کاشکارہوئی، دوسری اننگز میں  231رنز بنا کرآؤٹ ہوئی، میزبان ٹیم کی طرف سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حسن علی،شاہین شاہ،نعمان علی کی شانداربالنگ، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

عابدعلی نےدوسرےٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکی، وہ 215رنزکی اننگزکھیل کرناقابل شکست رہے، عابد علی نے کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 چوکوں کی مدد سے ڈبل سینچری اسکور کی، عابد علی ہرارے میں ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان نےپہلی اننگز510رنزپرڈکلیئرکردی تھی، عابدعلی میچ کےبہترین کھلاڑی قرار،جبکہ حسن علی ٹیسٹ سیریزکےبہترین کھلاڑی قرار دیئے۔

عابدعلی نے کہا کہ کوشش کروں گااگلےمیچ میں اوربڑی اننگزکھیلوں،پارٹنرشپ کرنےکی کوشش کی جس میں کامیاب ہوا، خودپریقین تھاکہ اچھی اوربڑی اننگزکھیلوں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پہلے بھی پاکستان نے زمبابوے کوٹیسٹ میں ایک اننگرز اور 116 رنز سے شکست دیدی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay