سعودی عرب نے رواں سال حج کرانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا ۔

اس موقع پر زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیے جاسکیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay