بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

:پاکستان کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ایلیزا ہیلی کے نام رہا۔ آئی سی سی نے ماہ اپریل کیلئےپاکستان کے بابر اعظم، فخر زمان اور نیپال کے کوشال بھورٹل کو نامزد کیا تھا۔

آئی سی سی کے بنائے گئے ماہرین کے پینل اور شائقین کے ووٹوں کے بعد بابر اعظم کو اپریل کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ آخری کے تین ون ڈے میچوں میں مجموعی طور پر 228 رنز اور سات ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں305 رنز بنا کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے بابر اعظم سب سے زیادہ ووٹس لینے میں کامیاب رہے۔ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ایلیزا ہیلی نے جیت لیا۔

اے پی پی

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay