فلسطین کے مسئلے پر امہ کو متحد ہونا ہوگا،وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر امہ کو متحد ہونا ہوگا، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے میں اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم نےسیکریٹری جنرل اوآئی سی سےاپنا موقف بیان کیا،کل رات ترکی کےوزیرخارجہ کامجھےفون آیا،ترکی نے بیت المقدس پر واضح موقف اپنایا ہے، پاکستان کا موقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے، نہتے نمازیوں  پر فائرنگ قابل افسوس ہے، پاکستان فلسطین کےساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان  کرتا ہے،مسجد میں عبادت کرنے والے نہتےفلسطینیوں پربد ترین تشدد ہوا،فلسطین کے مسئلے پر امہ کو متحد ہونا ہوگا، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے میں اقدامات کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ سعودی عرب غیرمعمولی نوعیت کا تھادورےکےنتائج آنےوالے دنوں میں ظاہر ہوں گے،پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات وقت کےساتھ مزیدمستحکم ہورہےہیں،پاکستان مختلف شعبوں میں سعودی عرب کوافرادی قوت فراہم کرےگےدونوں  ممالک میں مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کےمعاہدوں پردستخط ہوئے،پاکستان کودرپیش چیلنجزمیں سےایک چیلنج بیروزگاری کاہے،کویت،یواےای کےوزیرخارجہ سےبات چیت ہوئی ہے۔لوگوں کےبیرون ملک روزگارکےمواقع کےلیےاقدامات کیےجائیں گے،سعودی عرب مستقبل میں 10ملین  لوگوں کوروزگارکےمواقع دےگا،500ملین ڈالرزکاایم اویوسائن ہواجوپاکستان کوملیں گےسعودی عرب روزگارکےمواقع میں بڑاحصہ پاکستانیوں کےلیےرکھے گا، کل آرمی چیف کابل میں تھے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، کل کی نشستوں کے بعدخطے میں امن کے واضح امکانات نظرآرہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن سےگوادرپورٹ کومزیدفعال بنانےمیں مدد ملےگیافغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہےاو آئی سی  بنانے میں سعودی عرب کاکلیدی کردارہے،عیدکےبعدسعودی عرب کاوفدپاکستان کادورہ کرےگا، کابل میں اسکول کونشانہ بنانےکاواقعہ افسوسناک ہے،امیدہےافغان عمل آگےبڑھےگا، پاکستان امن اکےلیےہرممکن معاونت فراہم  کرے گا،افغانستان میں امن سےسب سےزیادہ پاکستان مستفید ہوگا،بھارت کشمیریوں کےلیےآسانی پیداکرے،مذاکرات کےلیےتیارہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت میں بڑاطبقہ بی جےپی کی کشمیرپالیسی کوناکام سمجھتاہے،پاکستان مختلف شعبوں میں سعودی عرب کوافرادی قوت فراہم کرےگا،وزیراعظم کوسفراکےحوالےسےکچھ شکایات ملیں،وزیراعظم نےسفراکی شکایات کے حوالے سےنوٹس لیا،سفرا کو بتایا گیا میں ان سےکیا توقعات ہیں،کہاں بہتری آسکتی ہے، سفارتخانوں میں کچھ آفیسرزکووزارت خارجہ تعینات نہیں کرتے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay