وزیراعظم آپ کےساتھ : وزیراعظم عمران خان کی عوام سےبراہ راست گفتگو

وزیراعظم عمران خان بذریعہ ٹیلی فون عوام سے براہ راست گفتگو کررہے ہیں۔

کروناکی پہلی اوردوسری لہرمیں قوم نےپوری طرح تعاون کیا

وزیراعظم عمران خان نے فون کال لینے سے پہلے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے  کہا  کہ کروناکی پہلی اوردوسری لہرمیں قوم نےپوری طرح تعاون کیا،پاکستان خوش قسمت ہےجواچھےطریقےسےپہلی،دوسری لہرسےنکلا،22کروڑ لوگ بھارت میں غربت کی لکیر سے نیچے چلےگئے،بھارت کےاسپتالوں کےحالات دیکھ کرافسوس ہوتاہے،عیدکی چھٹیوں میں ماسک کااستعمال ضرورکریں، ہم نے ملک میں سخت لاک ڈاؤن بھی نہیں لگایا،اللہ کاکرم ہے ہم نے دونوں طرف سے لوگوں کو بچایا، پمزمیں کل ڈاکٹرزنےبتایاکروناکیسز اب اوپر نہیں جارہے،لاک ڈاؤن کا سب سے بڑا نقصان غریب لوگوں کو ہوتا ہے،لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے،بنگلادیش،نیپال میں بھی کروناکےکیسزبڑھ رہے ہیں،بھارت میں لوگ سڑکوں پر مررہے ہیں،آکسیجن کی کمی ہے، قوم سےاپیل ہےماسک پہنیں اورسماجی فاصلے پرعمل کریں۔

دنیامیں جوقوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی لیکر آئی

،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میری عمرسےتقریباً5سال بڑا ہے،دنیامیں جوقوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی لیکر آئی تھیایک انسانی قانون ہےاور دوسرا جانور کا قانون،میرےپاس اتناپیسہ تھاکچھ نہ بھی کرتا توزندگی گزارسکتاتھا،کرکٹ کی وجہ سے پوری دنیا دیکھی، وہاں کا سسٹم دیکھا، مغرب میں قانون کی بالادستی ہے،انسانی معاشرے میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے،بہترین معاشرے میں قانون غریب کو تحفظ  دیتا ہے،جہاں انصاف ختم ہوجائےوہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں،قوم تباہ تب ہوتی ہےجب انصاف دینےکی اخلاقی جرأت ختم ہوجاتی ہے، جو سائیکل،بھینس چوری کرتاہےاس سےملک تباہ نہیں ہوتے،ملک تباہ تب ہوتاہےجب حکمران پیسہ لوٹ کرباہربھجواتے ہیں،یہ ہرغریب ملک کا مسئلہ ہےجہاں طاقتورپیسہ چراکرباہرلےجاتے ہیں،ایک ہزارارب ڈالرغریب ملکوں سےہرسال چوری ہوکرباہرجاتاہے،غریب ملک مقروض اورامیرامیرہوتےجارہے ہیں۔

جسٹس منیرکےفیصلےسےقانون کی بجائےطاقت کی حکمرانی آئی

انہوں نے کہا کہ جسٹس منیرکےفیصلےسےقانون کی بجائےطاقت کی حکمرانی آئی،جسٹس سجاد علی شاہ جان بچاکر بھاگے، نوازشریف نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، چیف جسٹس کوباہرنکالنےکےلیےباقی ججزکوپیسےدیئےگئے، میں وہ لیڈرتھاجسےجیل میں ڈالا گیا باقی2لیڈرتوباہر بھاگ گئے تھے،اسٹیٹس کو اور مافیاز سے لڑرہے ہیں،شوگر مافیا بھی نہیں چاہے گا ادارے کام کریں،شوگر مافیاز بھی کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہے ہیں،ہم کامیاب ہورہے ہیں،اسٹیٹس کو اور مافیاز سے لڑرہے ہیں،قوم نےساتھ کھڑے ہونا ہے،اللہ نے مجھے لڑنے کی ٹریننگ دی ہے،میں ان مافیازسے لڑکر دکھاؤں گا،طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کو میں جہاد سمجھتاہوں، حکومت نیب میں مداخلت نہیں کرتی،قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

ہم نےکشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا، بھارت میں آر ایس ایس کا نظریہ خوفناک ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ہم نےکشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا، بھارت میں آر ایس ایس کا نظریہ خوفناک ہے، بھارت چین کیخلاف کھڑاہواتواحمقانہ ہوگا،یہ اپنی تباہی کرےگا،مغربی ممالک کوخوف ہےچین ان سےآگےنکل جائےگا،مغربی ممالک کو خوف ہے چین ان سے آگے نکل جائے گا،مقبوضہ کشمیرسے متعلق دنیامیں شعورپیداکرنےکی کوشش کی،مغربی ممالک کشمیریوں کےساتھ ایسےنہیں کھڑے جتنا ظلم ہورہاہے،مقبوضہ کشمیرکےحوالےسےدنیامیں شعورپیداکرنےکی کوشش کی، 5اگست کےاقدام کی واپسی تک بھارت سےکوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

سی ڈی اےکوہدایت کی ہےساراکام ڈیجیٹل آن لائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ  سی ڈی اےکوہدایت کی ہےساراکام ڈیجیٹل آن لائن کریں، سی ڈی اےکوڈیجیٹل اورون ونڈوآپریشن کےاحکامات دیئے ہیں،سی ڈی اےاہلکاروں کےپاس چیزیں پھنس جاتی ہیں وہ پیسےمانگتےہیں۔ اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل بنارہے ہیں، سرمایہ کاری بڑھانےکےلیے بھی سفارتخانے کام کریں گے،قونصلیٹ سروس کو بہتر بنانا ہے، ہمارے سفارتی عملے نے بہترین کام کیا ہے،خاص کر کشمیر معاملےمیں، اب سفارتخانوں میں بھی پورٹل بنانے کا کہا ہے،شکایات کے ازالےکےلیے، وزیرخارجہ کے ماتحت ایک آدمی اس پورٹل پر نظررکھے گا،ہمارے سفارتخانے اور وزارت خارجہ نے بہت اچھا کام کیا ہے، سفارتخانوں،وزارت خارجہ نےکشمیر کازکوزبردست انداز میں اٹھایا،پروگرام لائیونہیں جاناچاہیےتھا اس کے کچھ حصے جانے چاہیےتھے،ایسا لگاجیسے میں سفارتخانوں کو برابھلا کہہ رہا ہوں،اوورسیز پاکستانی متعلقہ سفارتخانے جاکر شکایات درج کراسکتے ہیں، قونصلرسروسز اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملات ٹھیک کرنے ہیں۔

پانی کامسئلہ سارےبڑےشہروں میں آنےوالا ہے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  پانی کامسئلہ سارےبڑےشہروں میں آنےوالا ہے،کراچی میں آچکا ہے،لاہورمیں راوی سٹی نہ بناتو پانی کامسئلہ شروع ہوجائے گا، شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں،سیوریج،پانی کے مسئلےبڑھ رہے ہیں،تمام بڑے شہروں کے ماسٹر پلان بنارہے ہیںہم  نے 20کروڑ عوام کو کھانا پینا دینا ہے،شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں،اسلام آباد میں پانی لانے کےلیے پوری پلاننگ کرلی گئی ہے، ان لوگوں کےلیےگھربنانےکی کوشش ہورہی ہےجن کےپاس پیسہ نہیں،دنیا میں بینک گھر بنانے کےلیے قرض کی شکل میں پیسہ دیتےہیں۔

پاکستان میں پہلی بار لوگوں کو گھروں کےلیے قرض دیئے جارہے ہیں

جورقم کرائےپرجاتی ہےوہ پھران کےگھرکی قسطوں میں چلی جاتی ہے،پاکستان میں پہلی بار لوگوں کو گھروں کےلیے قرض دیئے جارہے ہیں،پاکستان میں0.2فیصد لوگوں کو بینک قرضے دیتے ہیں،بھارت میں10فیصد لوگ بینکوں سے قرضہ لیکر گھر بناتے ہیں، شوکت ترین ایک  خاص بینک بنانےکےکام میں لگے ہوئے ہیں،خاص بینک کاصرف کام یہی ہوگا وہ گھروں کےلیےقرض فراہم کرے،انشاءاللہ آنے والے دنوں میں گھرخریدنے والوں کےلیے آسانیاں ہوں گی،بینک سستےقرضےدےرہےہیں حکومت3لاکھ سبسڈی بھی دے رہی ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی داراورمزدور طبقہ پس جاتا ہے، یہ بھی حقیقت ہےبازاروں کےاوقات کم کرنے سے رش بڑھ جاتا ہے۔

انشاءاللہ پاکستان میں ویکسین بنانےسےمتعلق خوشخبریاں دیں گے

ہماری بات چیت جاری ہے پاکستان میں ویکسین بنائی جائے، انشاءاللہ پاکستان میں ویکسین بنانےسےمتعلق خوشخبریاں دیں گے،جو اچھا کام کرتا ہے وہ سب کےسامنے آجاتا ہے،ہمارے وزراء زبردست کام کررہے ہیں،اگروزرا اچھا کام نہیں کریں گے تو ٹیم بدلنی پڑے گی،  ٹیم کے11کھلاڑی ہوتےسب سپراسٹارنہیں ہوتے۔

ہم نے بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالا ہے

،انہوں نے کہا کہ  ہم نے بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالا ہے،یہ وہ ہیں جنہوں نےپاورمیں رہتےہوئےزمینوں پرقبضہ کررکھاتھا اربوں روپےکی سرکاری زمین واگزارکروائی گئی،سابق وزیراورایم پی ایزقبضوں میں ملوث تھے،مریم نوازقبضوں میں ملوث ایک رکن کےساتھ کھڑی ہوگئیں،جوانتقامی کارروائی کاشورکررہےہیں وہ عدالت کیوں نہیں جاتے؟قبضہ گروپوں سے ہم نےاب تک 21ہزارایکڑ زمین واگزارکرائی،قبضہ گروپوں سے اب تک 27ارب روپے کی زمین واگزارکرائی،زمین پر قبضہ ہوتو پورٹل پر شکایت درج کرائیں کارروائی ہوگی، لینڈریکارڈ سے متعلق بھی اصلاحات کی جارہی ہیں،کوشش ہے زمینوں کا کیس ایک سال میں حل ہوجائے۔

تجارت کی آڑ میں اسمگلنگ ہوتی رہی

پرانےقبائلی علاقےمیں کوئی بارڈرنہیں تھا،تجارت کی آڑ میں اسمگلنگ ہوتی رہی،اسمگلنگ سے انڈسٹری تباہ ہورہی تھی، ایران  سے پیٹرول  اسمگل ہوتا ہے،پیٹرول اسمگلنگ سے 180ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،بلوچستان میں تو ابھی بھی ایرانی پیٹرول استعمال ہورہا ہے، بیروزگار لوگوں کو بارڈرمارکیٹس سے روزگارملے گا۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد57فیصد صوبوں کو چلاجاتا ہے

،ان کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد57فیصد صوبوں کو چلاجاتا ہے،18ویں ترمیم کے بعد سارے اختیارات صوبوں کے پاس چلےگئےہیں پنجاب اور سندھ میں گندم کے ریٹ میں 400روپے کا فرق تھا،سندھ اور پنجاب کے پاس سرپلس گندم ہے،سندھ میں صوبائی حکومت گندم ریلیز نہ کرے،ہم نے کراچی پیکیج تیار کیا ہوا ہے،کراچی پیکیج کے تحت سندھ کو اضافی پیسہ دے رہے ہیں،وفاقی حکومت صوبوں کو پیسے دے چکے ہیں،میں نے ہمیشہ کہا این آر او نہیں دوں گا،چھوٹے ڈاکو سے لوگ تنگ ہوتے ہیں لیکن ملک تباہ نہیں ہوتا، حکمرانوں کی کرپشن  سے ملک تباہ ہوجاتا ہے،شہبازشریف باہر بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں،700ارب روپے منی لانڈرنگ کا کیس ہے،ان پر تو کیسز کی کتابیں ہیں، ان کےبیٹےاربوں کےگھروں میں رہ رہےہیں،کہاں سے پیسہ آیا،مشرف نےزرداری،نوازشریف کواین آر اودیا،اس وجہ سےہم قرضے بڑھے،  میں نے ناانصافی کبھی کسی سے نہیں کی،میں نے کبھی کسی پر جھوٹا کیس نہیں بنایا، جہانگیرترین کہہ رہےہیں کہ میرے ساتھ  ناانصافی  ہوئی ہے،مخالفین سےناانصافی نہیں کی توپارٹی ورکرسےکیسےکرسکتاہوں۔کسی سےرعایت نہیں ہوگی لیکن کسی کےساتھ ناانصافی  بھی نہیں ہوگی۔

شوگرملزکو5ارب روپےکافائدہ ہوتاہے

ایک روپیہ بڑھنےسےشوگرملزکو5ارب روپےکافائدہ ہوتاہے، جنہوں نےچینی مہنگی کی ان کومعاف نہیں کروں گا،5سال میں شوگرملزنے10ارب ٹیکس دیااور29ارب کی سبسڈی لی، شوگرملزمالکان مل کرفیصلہ کرتےتھےقیمت کیا ہوگی۔

سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے

،شوکت ترین کو2وجہ سے لیکر آیا ہوں،شوکت ترین کی ذمہ داری ہےمہنگائی کم کریں اورشرح نموبہترکریں،سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے خطےمیں اس وقت پیٹرول کی سب سےکم قیمت پاکستان میں ہے، بجلی کی قیمت بڑھنے سے بھی چیزیں مہنگی ہوتی ہیں، دنیا بھرمیں کھانے پینے کی چیزیں29فیصد اوپر گئی ہیں،دنیا میں خام تیل84فیصد اوپر گیا ہے،کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی ہوگئی ہے، دنیا  بھر میں بجلی64فیصد اوپر گئی ہے،ماضی میں مہنگےمعاہدوں کی وجہ سےآج بجلی مہنگی ہے، پاکستان میں ڈیمانڈ سے زیادہ بجلی پیدا ہورہی ہے،دیگرممالک کی نسبت سستا پیٹرول آج پاکستان میں ہے،بجلی کےکنٹریکٹ ہماری حکومت کےآنےسےپہلےکےہیں، آئی  پی پیز کےساتھ کنٹریکٹ30،30سال پرانے ہیں،قطرسےگیس کاکنٹریکٹ بھی ہماری حکومت سےپہلےکیاگیا، کیپسٹی پےمنٹ کامطلب بجلی استعمال کریں یانہ کریں پیسےدینےہیں، ن لیگ حکومت میں کیپسٹی پےمنٹ2013میں180ارب روپےتھی، جب ہماری حکومت آئی تو کیپسٹی پے منٹ 2018میں 400ارب ہوگئی،کیپسٹی پےمنٹ2023میں 1455ارب روپےپرپہنچ جائےگی،ہم نے آئی پی پیز کےساتھ پرانےبجلی کے کنٹریکٹ پرنظرثانی کی، قطرسےمعاہدہ پچھلی حکومت نے کیا تھا۔

شوکت ترین کو مہنگائی کم کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے

ٹی وی پرمعیشت سےمتعلق منفی تبصرےآتےہیں،اپوزیشن نے تو یہ کہنا ہی ہے چاہے ہم کچھ بھی کرلیں، مانا مہنگائی ہے،دنیا بھر میں مہنگائی ہے،شوکت ترین کو مہنگائی کم کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلےگئے،ان کے بیٹے باہرہیں، یہ سب ن لیگ کی حکومت میں باہر بھاگے،عدلیہ تو آزاد ہے تو آپ کو ڈر کس چیز کا ہے؟اگر آپ نے چوری نہیں کی تو کیوں عدالت میں جواب نہیں دیتے۔

نوازشریف کے بیٹے اربوں کے گھر میں بیٹھے ہیں

نوازشریف کے بیٹے اربوں کے گھر میں بیٹھے ہیں،نوازشریف کے بیٹے یہ نہیں بتاتے پیسہ کہاں سے آیا، آپ کو اس وقت تک نہیں چھوڑوں گاجب تک لوٹا پیسہ واپس نہ کریں،برطانیہ کاوزیراعظم ادھرنہیں رہ سکتاجہاں یہ اوران کےبیٹےرہتےہیں،میرے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی عدالت میں پیش ہوا،میرالندن فلیٹ ڈکلیئرتھا،ایک ایک دستاویزعدالت میں پیش کی،مریم نوازکےنام پر4فلیٹ مےفیئرمیں ہیں ایک منی ٹریل نہ دے سکے، 7ارب کا توصرف ایک کیس ہے اس کے علاوہ باہر پیسہ الگ ہے،اس بار این آراونہیں ملنے لگاجب تک میں زندہ ہوں،اداروں کو ٹھیک کرنا آسان کام نہیں ہوتا اس میں ٹائم لگتا ہے،آج ہمارازرمبادلہ بڑھ رہا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ10ماہ سےسرپلس ہے، آج ہمارا روپیہ پچھلے  چند ماہ میں تگڑاہوا،ڈالر152روپے پرآگیا، ن لیگ کے5سال کے اندر ایکسپورٹ کی گروتھ صفرتھی،ہمیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا،یواےای،سعودی عرب اورچین اگرمددنہ کرتےتوڈیفالٹ کرجاتے۔

آٓج ٹیکسٹائل انڈسٹریز اپنی پوری استعدادکےساتھ کام کررہی ہے

آٓج ٹیکسٹائل انڈسٹریز اپنی پوری استعدادکےساتھ کام کررہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹریز کوکام کرنے کےلیے لوگوں کی کمی کاسامنا ہے پہلے کسانوں سےظلم ہوتاتھاگنے کی قیمت صرف120روپے دی جاتی تھی، ہم نے قانون بنایا گنےکےکسانوں کو پیسہ بھی اسی وقت ملے پاکستان میں اس وقت گنےکی پیداوار22فیصد بڑھی ہے،چاول کی پیداوار 13.6فیصد بڑھی کیونکہ کسانوں کو پیسہ ملاہے، 1100ارب روپے کسانوں کو اس بار اضافی ملے ہیں،فیصلہ کیا ہے کسان کارڈ کےذریعے براہ راست سبسڈی ملےگی، کھادپرسبسڈی کا پیسہ براہ راست پہنچے گامڈل مین کا کردارختم ہوگا، ملکی تاریخ میں پہلی حکومت ہےجوماحولیات پر توجہ دے رہی ہے،ہم نےخیبرپختونخوامیں ایک ارب درخت لگائے،ہم نےانگریزوں کےبنائےجنگلات ختم کردیئےہیں،اب 10ارب درخت لگانےجارہےہیں،جب شہرپلاننگ کےبغیرپھیلیں گےتومسائل جنم لیں گے،تمام بڑےشہروں کےلیےماسٹرپلان بنائےہیں۔

مسلم ممالک ملکر اسرائیل کی جارحیت پرآوازاٹھائیں گے

اسرائیل نے27ویں شب پرفلسطینیوں پرظلم کیااس کی مذمت کی،شاہ محمودکوسعودی عرب،ترک وزیرخارجہ سےبات کرنے کا کہا، اسلا موفوبیا کی مہم پرسعودی فرمانرواسےخود بات کی ہے،کوشش کررہےہیں مسلم ممالک متحدہوکرآوازاٹھائیں سب سےپہلےمسلم ممالک ملکر اسرائیل کی جارحیت پرآوازاٹھائیں گے۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay