بھارت میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی قسم کہیں زیادہ مہلک اور تیزی سے پھیلنے والی ثابت ہو رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم B.1.617 کو باقی ملکوں کے لیے بھی تشویشناک قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے ڈبلیو ایچ او نے برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں تغیرشدہ کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی ایک ماہر متعدی امراض ماریا فان کیہوف نے کہا کہ کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم B.1.617 دیگر اقسام سے کہیں زیادہ مہلک اور تیزی سے پھیلنے والی قسم ثابت ہو رہی ہے، جس پر بعض ویکسینیں بھی اثر نہیں کررہیں۔ بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اور وبا نے ملک میں ایک بحران پیدا کر دیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay