اوآئی سی کی فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کےوحشیانہ استعمال کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری کی توجہ اس ظلم وستم پر مبذول کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

مسجد الاقصی میں نمازیوں پرحملے، شیخ جراح کے نواحی علاقے اور غزہ میں کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں نیویارک اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں نے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کو انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے قوانین پرحملہ قراردیا۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پرتشدد کارروائیوں سے متعلق مشترکہ بیان جاری کرنے کی تجویز جس کی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں متفقہ طورپر توثیق کی گئی ۔

منیر اکرم نے فلسطینیوں کے ساتھ واضح اور بھرپور اظہار یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا ۔منیراکرم نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی ان متعلقہ قراردادوں کے تحت مسئلہ فلسطین اس دو ریاستی حل کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا جو 1967ء سے پہلے والی سرحدوں کے ساتھ ایسی پائیدار ، خودمختار اور مکمل فلسطینی ریاست کا قیام پرمبنی ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay