این سی اوسی نےنمازعیدسےمتعلق ملک بھرکےلیےگائیڈلائنزجاری کردیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے  نمازعید سےمتعلق ملک بھرکےلیےگائیڈلائنزجاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے  نمازعید سےمتعلق ملک بھرکےلیےگائیڈ لائنزجاری کرنے کی منظوری دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ  نمازعید کھلی جگہوں پراداکی جائے، کرونا ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھاجائے، ایک جگہ پرایک اجتماع کےبجائے2،3نمازوں کاانتظام کیاجائے، نمازعیدکےخطبہ کےاوقات کوکم سےکم رکھاجائے۔

گائیڈ لائنز مین مزید کہا گیا ہے کہ بیمار،بوڑھے،بچوں کونمازعیدکی ادائیگی سے روکا جائے، نمازعید کےدوران ماسک کااستعمال لازمی کرناہوگا، نمازعید کےاجتماع گاہ میں داخلی وخارجی راستوں پر سینی ٹائزرلازمی ہو،نمازی حضرات اجتماع گاہ میں ذاتی جائےنمازساتھ لائیں، نمازی  حضرات کوشش کریں وضوگھروں سےکرکےآئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پرسختی سےعمل کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کورونا بارے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے متحد ہو۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay