غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی ، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، 13جن میں  بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کےشہر لد میں شدید کشیدگی جاری ہے اور یہودی شدت پسندوں نےکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین الوزہ میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے مزید فضائی حملوں کے سبب 3 فلسطینی بچے شہید ہوگئے، اسرائیل نے وسطی غزہ میں ایک اور کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کونشانہ بنایا ہے۔

حماس کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل پر 110 میزائل داغے ہیں، تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ اور دیگر علاقے ہدف تھے، یہ جوابی حملہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر کیا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay