میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کےساتھ کھڑا ہوں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فلسطین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کےساتھ کھڑا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فلسطین سے اظہاریکجہتی، ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نےاسٹینڈودغزہ اور اسٹینڈود فلسطین کا ہیش ٹیگ شیئرکیا اور نامور دانشورنام چومسکی کی پوسٹ بھی شیئرکی،انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کےساتھ کھڑا ہیں۔

وزیراعظم عمران نے ٹوئٹ میں نامور دانشورنام چومسکی کی پوسٹ بھی شیئرکی جس میں انہوں نے ایک فلسطینی کا موقف اس طرح بیان کیا ہے کہ، آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay