سعودی عرب کےدورےسےمخالفین کی امیدوں پرپانی پھرگیا،وزیرخارجہ

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  سعودی عرب کےدورےسےمخالفین کی امیدوں پرپانی پھرگیا، کچھ عناصر سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنا چاہتے تھے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےملتان ضلع کےلیے30ارب کےپیکیج کااعلان کیا،وزیراعظم سےجنوبی پنجاب کےلیےنوکری کاکوٹہ مختص کرنےکاکہا،عام رکن کی حیثیت سےملتان کےلیےنوکری کوٹہ کابل پیش کیاتھا،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ  کاسنگ بنیادبہت بڑی پیشرفت ہے، آبادی کےلحاظ سےلوگوں کومیرٹ پرنوکری ملنی چاہیے، اقدام مستقبل کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کی دعوت پر دورہ کیا،کچھ عناصر سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنا چاہتے تھے،ان عناصرکی تمام ترکوشش ناکام ہوگئی سعودی عرب کےدورےسےمخالفین کی امیدوں پرپانی پھرگیا،بہت سی باتیں کی گئیں کھچائی ہوگی،مجھ پربھی کالم لکھے گئے،ہم نےسعودی عرب کےساتھ میکنزم طےکرلیا ہے، سعودی عرب سےایک معاہدےکےتحت طریقہ کار طے کرلیاہے،معاہدے پروزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد نےدستخط کیے،سعودی عرب سےبات چیت کے3دورہوئے ہیں، سعودی عرب سے کھل کر بات ہوئی ہے، ایک دوسرے کےنقطہ نظرکوسنااوراپنا نقطہ نظرپیش کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عید کےبعد سعودی عرب کےاعلیٰ حکام کاوفد پاکستان آئے گا، کوشش  ہےسعودی وزیرخارجہ2گھنٹے نہیں کم از کم2دن کےلیے آئیں، سعودی عرب کےوزیرخارجہ پاکستان تشریف لائیں گے،سعودی پاکستان اسٹریٹجک سپریم کونسل کاقیام عمل میں لایا گیا، کونسل  کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دیاجائےگا،محمد بن سلمان اورعمران خان کےدرمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ملاقات  میں وزیراعظم کےساتھ آرمی چیف بھی موجودتھے، سعودی عرب سے معاشی تعلقات کو ایک سمت دینی ہے،سعودی ولی عہدنےاپنے ملک کی ترقی کےلیے پلان2030 بنایا ہے،پلان2030کےتحت سعودی عرب کوترقی کےلیےافرادی قوت درکارہوگی،سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کےلیےروزگارکےمواقع ہوں گے،کویت کےساتھ ویزوں کادیرینہ مسئلہ طے ہوگیا ہے، کویت میں عرصہ دراز سے رہنے والے پاکستانیوں کامسئلہ حل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ 7سال سےایران میں پاکستان کےکینوپرعائد پابندی ختم ہوگئی، 27ویں شب کوروضہ رسولﷺپر حاضری کی اجازت ملی، پاکستان کومشکلات سےنکالنے کےلیےدعا کرنےکا موقع ملا،27ویں روزے کوخانہ کعبہ میں داخلے کی اجازت ملی، فلسطین کےواقعے پر ہمیں بے پناہ تشویش  ہے،وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے بات کی، وزیراعظم نے آگاہ کیا ہمیں مسئلے پریکجاموقف کی ضرورت ہے، مغرب میں ایک شدت پسند طبقہ ہمارے جذبات مجروح کرتا ہے، 28ویں شب کوترک وزیرخارجہ کامکہ سےفون آیا، ترک وزیرخارجہ نےکہامیری سعودی وزیرخارجہ سےملاقات ہوگی،ترک وزیرخارجہ نےکہا تجویز دوں گااوآئی سی اجلاس بلایا جائے۔

،وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ طبی بنیاد پر نوازشریف کو باہرجانے کی اجازت دی گئی تھی شہبازشریف نےضمانت دی تھی نوازشریف واپسی آجائیں گے،شہبازشریف کی ضمانت ہوامیں اڑ گئی،وہ صحت مند ہیں،عدالت نوٹس لےشہبازشریف کی وہ ضمانت کہاں گئی،نوازشریف اب لندن میں بیٹھ کر سارے کام کررہے ہیں، نوازشریف پی ڈی ایم جلسوں سے بھی خطاب کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کسی کی بیماری سے خوشی نہیں ہونی چاہیےکل کو بیماری ہمارے ساتھ بھی ہوسکتی  ہے، عدالت شہبازشریف کے بیان حلفی کا نوٹس لےشہبازشریف بھی بیماری کوجوازبناکر باہر جاناچاہتے ہیں، شہبازشریف کو کیسز کا سامنا کرنا  شہبازشریف بھی بیماری کوجوازبناکر باہر جاناچاہتے ہیں، شہبازشریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہیے،چاہیےشہبازشریف بھی بیماری کو جواز بنا کر باہر جاناچاہتے ہیں، شہبازشریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہیے،کرپشن کیخلاف آوازاٹھانےکاٹھیکہ صرف عمران خان نےلیا ہے؟کرپشن کیخلاف جہاد قومی فریضہ ہے،کرپشن کیخلاف جہاد سب کو ملکرکرنا ہوگا،شہبازشریف ٹھیک ٹھاک چلتے پھرتے ہیں،اگر شہباز شریف چلے گئے توپھر ہم پرمک مکا کاالزام لگایاجائےگا۔

 

 

 

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay