تیس سال سے زائد عمرکےافرادکےلیے 16مئی سے ویکسین رجسٹریشن شروع کرنےکا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے 16 مئی سے 30 سال کی عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر  نے سماجی ربطےکی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پیغام میں کہا کہ 16مئی سے 30سال، زائد عمر کے افراد کے لیے رجسٹریشن ہوگی، ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے، ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سےہواتھا اب تک ملک میں  تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay