دورہ زمبابوےاورجنوبی افریقہ کےبعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور: پاکستان ٹیم دورہ زمبابوےاورجنوبی افریقہ کےبعد ہرارے سے لاہور وطن واپس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ٹیم کےکھلاڑی بذریعہ چارٹرڈطیارہ لاہورایئرپورٹ پہنچے، پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں، دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے  جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی،ون ڈے سیریزمیں فتح حاصل کی، جبکہ دوسرے مرحلے میں زمبابوےکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز1-2اورٹیسٹ سیریز0-2سے اپنے نام کی تھیں۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دیْ

ڈبل سنچری بنانےوالےعابد علی رینکنگ میں40ویں نمبر پرآگئے، حسن علی اورشاہین شاہ آفریدی نےکیریئرمیں بہترین رینکنگ حاصل کرلی، حسن علی6درجےترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے، شاہین شاہ آفریدی9درجے بہتری کےبعد22ویں، کپتان بابر اعظم ایک درجےتنزلی کےبعد 9ویں سے10نمبرپرچلےگئے، اسپنرنعمان علی نے بھی بہترین رینکنگ حاصل کرلی،54سے46ویں نمبر پر آگئے، جبکہ  ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay