ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے

آج ملک بھرمیں عیدالفطرکورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعملدرآمدکے تناظر میں مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

تمام بڑے شہروں اورقصبوں میں سماجی فاصلے کی پابندی اوردوسرے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمد کے ساتھ کھلے مقامات، مساجداورعیدگاہوں میں عید کے اجتماعات ہو ئے۔

علماء کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطرکی اہمیت اورفلسفہ کواجاگر کیا۔اس موقع پرملک کی ترقی وخوشحالی اورامت مسلمہ کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعائیں مانگی گئیں جو بدترین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay