بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان میں تبدیل،محکمہ موسمیات

کراچی کے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان تاؤتے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

کراچی کے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان تاؤتے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1 ہزار 460 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 100 کلو میٹر تک بھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا،یہ طوفان 18 مئی تک بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا۔

آج سےگرمی کی شدت میں اضافےکاامکان

 آج سےگرمی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہرمیں17مئی تک موسم شدیدگرم رہے گا،دن کےاوقات میں درجہ حرارت40سے42ڈگری تک پہنچنے کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سےزیادہ پارہ39ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے جبکہ دن میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ سمندری ہوائیں13کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ،ہوامیں نمی کا تناسب اس وقت66فیصد ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay