پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار، پیٹرول ایک روپیہ 90 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری تیار کر لی گئی ہے ۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے90پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پسی عوام پر ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 90پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے فی لیٹر ڈیزل 3 روپے 25 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay