وزارتِ خزانہ اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ 22-2021ء کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا

وزارتِ خزانہ اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ 22-2021ء کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ 11 جون کو وزیرِ خرانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کا 22-2021ء کا بجٹ 14 جون کو ہاشم جوان بخت پیش کریں گے۔

سندھ کا بجٹ 15 جون کو جبکہ خیبر پختون خوا کا بجٹ 18 جون کو پیش ہو گا۔

وفاقی اور صوبوں نے بجٹ کے حوالے سے اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی ہے، اس بار وفاقی اور صوبائی بجٹ عوامی بجٹ ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں آنے والے الیکشن کو مدِنظر رکھا گیا ہے، جبکہ مہنگائی کم کرنے پر فوکس کیا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay