سپریم کورٹ کے حکم پرالہٰ دین پارک میں تجاوزات کےخلاف آپریشن

کراچی : سپریم کورٹ کے حکم پر الٰہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو گیاہے۔ مظاہرین کومنتشرکرنےکےلیےپولیس نےلاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعددافرادزخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  راشد منہاس روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سپریم  کورٹ کے حکم پر آپریشن جاری ہے۔ اس حوالے سے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ہر حال میں مکمل کیا جائے گا، کارروائی کر کے کل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائیں گے،پارک کی 52 ایکڑ زمین پر سے 10 سے 12 ایکڑ پر کلب اور شاپنگ مال قائم ہے، پارکوں میں کسی قسم کی کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

آپریشن کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا، مظاہرین نے سندھ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، لاٹھی چارج کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay