متحدہ اپوزیشن کااسپیکراسدقیصرکےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کےقائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کےبعد اسپیکراسدقیصرکےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ کیا  گیا۔ اپوزیشن قائدین نے کہا کہ اسپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے لیکن اسد قیصر یہ فرض نبھانے کے اہل نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ۔اپوزیشن نے اسپیکر کی جانب سے 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

کمیٹی کو اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی تاریخ میں گزشتہ روز سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپیکر اپنی آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام رہے۔

 

 

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay