الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

اسلام آباد میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملک میں عام انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام آئینی تقاضے پورے کرنے کے لئے بھی پُرعزم ہے۔

انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے اوردھاندلی روکنے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہی واحدحل ہے۔وزیراعظم کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اورانتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کے بارے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay