داسو ڈیم منصوبہ ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس سے سستی بجلی حاصل ہو گی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے نئے داسو ڈیم کی تعمیر کے لئے کام کرنے والے کارکنوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس سے مستقبل میں ملک کو سستی بجلی دستیاب ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے داسو ڈیم کی سائیٹ کا دورہ کیا ، داسو ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے جس کو انجام دینے پر میں غیر ملکی انجینئرز سمیت تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

May be an image of 2 people and people standing

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کو سستی بجلی ملے گی۔ اس طرح کے منصوبے بہت پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھے تاکہ ملک کےلئے سستی بجلی دستیاب ہو تی۔ جس طرح منگلا اور تربیلا سے ملک کو سستی بجلی حاصل ہوئی اور پاکستان کی صنعتوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا۔

May be an image of 5 people, people standing and outdoors

وزیرا عظم نے کہا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔ ملک تیزی آگے بڑھ رہا ہے۔ سستی بجلی کے حصول سے مستقبل میں صنعتی اور گھریلو ضروریات پوری ہوں گی اور صنعتیں ترقی کریں گی جس سے ملک بھی ترقی کرے گا۔

May be an image of 1 person, standing and outdoors

واضح رہے کہ داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگا واٹ کی فراہمی شروع کر دے گا جبکہ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔

May be an image of 1 person, sitting and sunglasses

وزیر اعظم عمران خان کے پاور سیکٹر اصلاحات اور ملکی پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کے ویژن کے تحت موجودہ دور حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا۔ ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کیا گیا اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay