ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 171 روپے اضافے سے 93 ہزار 707 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 782 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی  جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قدر ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہوکر 93 ہزار 536 روپے ہ  گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay