کوروناوائرس کی وبا کے بعد غیر مساوی اقتصادی بحالی پر قابو پانے کے لئے مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے،عالمی مالیاتی فنڈ

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد عالمی سطح پر دو قسم کی معاشی بحالی ہو رہی ہے۔آئی ایم ایف نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر غیر مساوی اقتصادی بحالی پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا ویکسین کی دستیابی، افراط زر کی شرح میں تضادات اور معاشرہ کے متاثرہ طبقات کو کووڈ۔19 سے تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے مالی معاونت کی استعداد میں فرق کی وجہ سے غیر مساوی دو طرح کی معاشی بحالی ہو رہی ہے۔

ئی ایم ایف نے جی ۔ 20سمیت دنیا بھر کے پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ معاشی مشکلات کی اس گھڑی میں جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی مرتب کی جائے تاکہ دنیا بھر میں کورونا کی عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی عدم مساوات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یکساں اقتصادی شرح نمو کے لئے ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے۔

عالمی ادارہ نے اس حوالہ سے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خاتمہ کے لئے عالمی سطح پر اشتراک کار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی بحالی کے تحفظ اور دنیا کے مختلف ممالک میں وبا سے زیادہ متاثرہ طبقات کی معاونت کے لئے مشترکہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay