تفتیش کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ چاہتےہیں افغان سفیرتحقیقات کا خود بھی حصہ بنیں ،ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغواء کا کیس نہیں ہے،افغان سفیرکی بیٹی کےاغواء کامقدمہ درج کرلیاہے،افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حکومت لڑے گی،لڑکی نے4ٹیکسیاں بدلیں،کسی ٹیکسی میں کوئی آدمی نہیں بیٹھا،چاروں ٹیکسی ڈرائیورزکےصاف ریکارڈرکھتےہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف غیر اعلانیہ ہائبرڈ جنگ شروع کی گئی، عمران خان اسرائیل اور بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا، ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغو ا کا کیس نہیں ہے، 200 سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز اور مالکان تک پہنچے، افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، کھڈا مارکیٹ گئی، ایک 2 ڈرائیور سرکاری ملازم ہیں، بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلاتے ہیں، چاہتے ہیں افغان سفیر مقدمے کا خود بھی حصہ بنیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، کچھ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہو، داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، چین کی حکومت ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے، جوہر ٹاؤن کا واقعہ فیٹف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کیخلاف مہم چلا رہی ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی، دھرنا مریم نواز کا شوق ہے، خوشی سے دھرنا دیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay