وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے تمام فورمز پر آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کیلئے تمام فورمز پر مسلسل آواز اٹھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر کے سفیر کے ناطے وہ عالمی برادری پر زور دیتے رہیں گے کہ کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کیا جائے۔آزادجموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ان کی جماعت پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کرنے پر آزادجموں و کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کو انتخابات میں فتح حاصل ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم احساس اور کامیاب پاکستان پروگراموں کے علاوہ حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کر کے لوگوں کو غربت سے نکالنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay