دنیا میں ارب پتی افراد کی فہرست جاری، امیزون کے مالک جیف بیزوس سر فہرست

دنیا میں ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق  امیزون کے مالک جیف بیزوس سر فہرست ہیں ۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں امیر ترین اور ارب پتی افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے  فہرست کے مطابق  ای کامرس کے شعبے کے کنگ اور امیزون کے مالک جیف بیزوس ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثہ جات کی مالیت 177؍ ارب ڈالرز ہے۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں دوسرا نمبر اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کا ہے جن کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 151؍ ارب ڈالرز ہے۔

تیسرا نمبر فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیت اور لوئیس ویٹوں اور سیفورا نامی برانڈز کے مالک برنارڈ آرنو کا ہے۔ ان کے اثاثہ جات کی مالیت 150؍ ارب ڈالرز ہے۔

 ارب پتی افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں جن کے اثاثہ جات کی مالیت 124؍ ارب ڈالرز ہے۔

پانچویں نمبر پر فیس بک کے چیف ایگزیکٹو افسر مارک زکر برگ (97؍ ارب ڈالرز)، چھٹے نمبر پر امریکی کاروباری شخصیت وارن بفے (96؍ ارب ڈالرز)، ساتویں نمبر پر سافٹ ویئر اوریکل کے شریک بانی اور چیئرمین لیری ایلیسن (93؍ ارب ڈالرز)، آٹھویں نمبر پر گوگل کے شریک بانی لیری پیج (91.5؍ ارب ڈالرز)، نویں نمبر پر گوگل کے ہی شریک بانی سرگئی برنِ (89؍ ارب ڈالرز) جبکہ دسویں نمبر پر بھارت میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی (84.5؍ ارب ڈالرز) کا نام آتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay