پاکستانی کوہِ پیماشہروز کاشف نے کے ٹو سر کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی کوہِ پیماشہروز کاشف نے کے ٹو سر کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

 

پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے دنیا کےسب سے  کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے۔

شہروز کے والد کاشف سلمان کے مطابق شہروز نے آج صبح 8 بجکر دس منٹ پر کے ٹو سر کی، 19 سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

والد شہروز کاشف نے کہا کہ شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔8 ہزار 611میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے۔

شہروز کے فیس بُک پیج پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپڈیٹس بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

 

خیال رہے کہ شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، شہروز کاشف نے2 ماہ پہلے 11 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستان کوہ پیما بھی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay