حکومت کا رواں ماہ سے اشیاء ضروریہ پر مخصوص اعانت دینے کا فیصلہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت اس ماہ سے معاشرے کے کمزور طبقات کو چینی، آٹے اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ پر مخصوص اعانت دینے کا آغاز کرے گی۔

 اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب اور غذائی تحفظ کے معاونِ خصوصی جمشید چیمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص اعانت نقد رقم کی صورت میں ہو گی جس میں پینتیس سے چالیس فیصد آبادی کا احاطہ کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت زرعی پیداوار میں اضافے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay