پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر وفاقی حکومت نے ایک اور بم گرا دیا گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی۔

اوگرا کی طرف سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کے برعکس آئندہ پندرہ روز کے لیے وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت پیٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120روپے 4 پیسےفی لیٹر ہو گئی ہے۔

عمران خان نےکہاتھا میں رلاؤں گا،آج پوری قوم رورہی ہے،عوام رورہےہیں خان صاحب چین کی بانسری بجارہےہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ پیٹرول مزیدمہنگاہوگیا،خان صاحب قوم کےاچھےدن کب آئیں گے،پیٹرول ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ عمران خان نےعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا ہے، ڈالر،پیٹرول جب بلندترین سطح پرہوں گےتوہرچیز مہنگی ہوگی،عمران خان نےکہاتھا میں رلاؤں گا،آج پوری قوم رورہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہےکہ عوام رورہےہیں خان صاحب چین کی بانسری بجارہےہیں،بجٹ کےبعدعوام کوریلیف پہنچانےکےبڑےبڑے دعوےکہاں گئے؟سستا پیٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنیوالے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔

ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

ادھر  مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی  شدید مذمت  کی  ہے ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور پیٹرول میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں، رات بارہ بجے تبدیلی کا چاند چڑھا، پیٹرول پانچ روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جو لیڈر 70 روپے لیٹر پٹرول پر شور مچاتے تھے آج وہ کہاں ہیں، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگا ڈالر ہے، بجلی، آٹا، پیٹرول سب مہنگا، زندگی بچانے والی ادویات بھی 17 فیصد مہنگی ہے، ان کو ذرا بھی شرم ہوتی تو استعفے دے دیتے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ قابل مذمت ہے، عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا واضع ثبوت ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین بھی اسد عمر اور حفیظ شیخ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطےکےمقابلےمیں اب بھی سب سےکم ہیں،فوادچوہدری

دوسری جانب  وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں  کہاہے کہ  پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطےکےمقابلےمیں اب بھی سب سےکم ہیں ،یہی اصول باقی درآمدات کےلیے ہے، اصل کامیابی یہ ہے75فیصدآبادی کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے : پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطےکےمقابلےمیں اب بھی سب سےکم ہیں،فوادچوہدری

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay