کرس گیل نےایک بارپھرپاکستانیوں کےدل جیت لیے

کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔

اپنے اس بیان سے کرس گیل نےایک بارپھرپاکستانیوں کےدل جیت لیے اور ان ٹوئٹ چندہی منٹوں میں سوشل میڈیاپروائرل ہوکر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں ۔

جبکہ شاداب خان بولے کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ منسوخ کرنے کے بعد پاکستان سے دبئی پہنچ گئی، جس کے بعد اب کھلاڑی اگلے مرحلے میں نیوزی لینڈ واپس جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ملکی انٹیلی جنس اتحاد نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس اتحاد میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کی حکومت اور کرکٹ بورڈز کے درمیان 12 گھنٹے گفتگو ہوئی، جس کے بعد دورہ ختم کیا گیا۔

مزید پڑھیے : سیکیورٹی خدشات: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیزیز منسوخ

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay