مستونگ:سیکیورٹی فورسز کا کانک میں آپریشن،دہشت گرد ہلاک

مستونگ: صوبۂ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کانک میں کاروائی ے  نتیجے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق دہشت گردممتاز عرف موٹا پہلوان کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ تھا، جس کیخلاف قتل کے سینکڑوں مقدمات درج ہیں اور  اس کے سرکی قیمت50لاکھ روپے مقررتھی۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گرد میں3گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ سرکاری ذرائع نے مزید  یہ بھی بتایا ہے کہ کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay