فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر، صارفین پریشان

فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ش ایک بار پھر فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی  روابط کے پلیٹ فارم ٹیوٹر پر   فیس بک نے سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کرت ہوئے اپنے  ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے’۔

۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے کے قریب صارفین کی جانب سے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایات موصول ہوئیں، تقریباً 20 ہزار صارفین نے انسٹاگرام سروسز کے متاثر ہونے کی شکایت کی۔ اسی دوران فیس بک صارفین کو بھی ایپ کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، فیس بک میسنجر کے نہ چلنے کی 800 کے قریب صارفین نے شکایت  کی ۔

پاکستان میں بھی  جہاں  ایک طرف  انسٹاگرام صارفین کو اپنی فِیڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  وہیں پاکستان میں اس وقت ٹوئٹر پر ’انسٹاگرام ڈاؤن‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے  اور  ساتھ  ہی میمز کی  بھی بھر مار ہے ۔

یاد رہے کہ  رواں ہفتے میں دوسری مرتبہ  ہے جو فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں ۔اس سے قبل4 اکتوبر بروز  پیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے : فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز دنیا بھر میں متاثر

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay